دو خاندان اپنی سیاہ کار یوں کے باعث جیل میں ہیں، فیاض بھٹی

پیر 14 اکتوبر 2019 18:55

لاہور۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما فیاض بھٹی نے کہاہے کہ ملکی مسائل کے اصلی ذمہ دار سابق حکمران بے بنیاد پروپیگنڈہ کر رہے ہیں، ان لوگوں نے اپنی عیاشیوں کے لئے ملک کو قرضوں میں ڈبویا، ایون فیلڈ سمیت اپنے بچوں کی خوشیوں کے لئے قوم کے بچوں کی خوشیوں کو قربان کیااور کرپشن کر کے بیرون ملک جائیدایں بنائی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے اداکاری کے ذریعے ملک کو لوٹا اور قوم کو قرضوں کی دلدل میں پھینکا،دو خاندان اپنی سیاہ کار یوں کے باعث جیل میں ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ نواز شریف کے خط کوان کا بھائی ما ننے کیلئے تیار نہیں ہے، لٹیروں کو ان کی اصل جگہ پہنچانے کا وعدہ پورا کریں گے، وزیراعظم عمران خان اپنے اصلاحاتی ایجنڈے کے ذریعے جمہوریت کو طاقتور اور پارلیمنٹ کو بااختیار بنائیں گے۔ عوام کی طاقت سے پاکستان بدلے گا، گلے سڑے نظام سے نجات ملے گی اور پاکستان اپنے پائوں پر کھڑا ہو گا جس سے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں