آئی جی پنجاب کی پولیس مقابلہ میں زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت‘مفرور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم

جمعرات 24 اکتوبر 2019 00:10

لاہور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2019ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے ڈی جی خان میں آپریشن کے دوران جرائم پیشہ عناصر سے مقابلے کے نتیجے میں 3 اہلکاروں کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈی جی خان کو دوران آپریشن مفرور ہونے والے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے زخمی ہونے والے اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بہادری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکار وں پر محکمہ پولیس کو فخر ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں