ملک نا اہل اور نالائق شخص سے بچانے کا واحد حل ان ہاؤس تبدیلی یا نئے انتخابات ہیں‘پرویز ملک

نیب نے بی آر ٹی کے کھنڈرات پر اربوں روپے کی کرپشن پر آنکھیں بند کی ہوئی ہیں‘ خواجہ عمران کی کارکنوں سے گفتگو

اتوار 8 دسمبر 2019 15:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک وجنرل سیکرٹری خواجہ عمران نزیر نے کہا کہ ملک نا اہل اور نالائق شخص سے بجانے کا واحد حل ان ہاس تبدیلی یا نئے انتخابات ہیںاگر ان کو مزید موقعہ دیا گیا تو یہ پورے ملک کو پشاور کے کھنڈرات میں تبدیل کردینگے۔

(جاری ہے)

نیب نے بی آر ٹی کے کھنڈرات پر اربوں روپے کی کرپشن پر آنکھیں بند کی ہوئی ہیںپشاور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا بی آر ٹی کا قرض آئندہ دو نسلیں ادا کرینگی،جو منصوبے بغیر کسی ویژن اور پلائننگ شروع ہوں ان کو حشر ایسا ہی ہوتا ہے،شہبازشریف نے سو ارب میں تین میٹرو بسیں چلادی عمران خان دوسو ارب میں ایک میٹرو بس نہیں چلاسکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے حلقوں میںکارکنوں میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کی اربوں کی منی لانڈرنگ ، جعلی اکانٹس ، شرم آنی چاہئیے بلا تفریق احتساب کی اصلیت ذلفی بخاری بغل بچہ ، عمران صاحب کا ایک لاکھ تین ہزار ٹیکس، شرم آنی چاہئیے ۔اس موقع پر سید توصیف شاہ، رمضان صدیق بھٹی، میاں طارق،نذیر خان سواتی،رانا احسن شرافت سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں