۳ نالائق حکمران ہسپتالوں پر حملے کروائیں یا سازشیں کریں لیگی قیادت سے عوام کا رشتہ نہیں توڑ سکتی:پرویز ملک

)فیاض چوہان ہر پریس کانفرنس میں نواز، شہباز پر تنقید کرکے میڈیا کی توجہ حاصل کرنیکی کوشش کرتے ہیں، خواجہ عمران

اتوار 15 دسمبر 2019 21:30

لله* لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اورجنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ نالائق حکمران ہسپتالوں پر حملے کروائیں یا جتنی چاہیں سازشیں کریں لیگی قیادت سے عوام کا رشتہ کوئی نہیں توڑ سکتا ،جہازوں میں بھر بھر کے لائے سرخیلے لوگ ہمیشہ موسمی پرندے ثابت ہوتے ہیں،ڈیرھ سال میں جنوبی پنجاب صوبے پر بے بس حکومت عملی طور پر کوئی کام نہیں کر سکی،فیاض چوہان ہر پریس کانفرنس میں صرف نوازشریف اور شہبازشریف پر تنقید کرکے میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں،اگر ان کو مزید موقعہ دیا گیا تو یہ پورے ملک کو پشاور کے کھنڈرات میں تبدیل کردینگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے حلقوں میںکارکنوں میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ لیگی رہنمائوں نے کہا کہ نیب نے بی آر ٹی کے کھنڈرات پر اربوں روپے کی کرپشن پر آنکھیں بند کی ہوئی ہیں،پشاور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بی آر ٹی کا قرض آئندہ دو نسلیں ادا کریں گی ،جو منصوبے بغیر کسی ویژن اور پلاننگ کے شروع ہوں ان کاحشر ایسا ہی ہوتا ہے،شہبازشریف نے سو ارب میں تین میٹرو بسیں چلادی عمران خان دوسو ارب میں ایک میٹرو بس نہیں چلاسکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں