ماحولیاتی نظام کو متوازن رکھنے کیلئے شجرکاری ضروری ہے، شوکت لالیکا

جمعہ 18 ستمبر 2020 17:51

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2020ء) وزیرزکوٰة و عشر پنجاب شوکت علی لالیکا نے کہاہے کہ ماحولیاتی نظام کو متوازن رکھنے کیلئے شجرکاری ضروری ہے۔ سرسبز و شاداب پاکستان کی منزل کے حصول کیلئے وزیراعظم پاکستان کی کلین اینڈ گرین مہم میں بھرپور شمولیت ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ مانگا منڈی میں مون سون شجرکاری مہم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پنجاب زکوٰة کونسل چوہدری بلال اعجاز،سیکرٹری زکوٰة عالمگیر احمد خان، ایڈمنسٹریٹر زکوٰة محمد اسلم رامے اور چیئرمین پی وی ٹی سی میجر (ر) شاہنواز بدر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ شوکت علی لالیکا نے کہاکہ اگر ہم اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں تو ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ ہمیں نہ صرف پودے لگانا ہیں بلکہ ان کی درخت بننے تک نگہداشت بھی کرنا ہے۔ بعدازاں وزیر زکوٰة نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ مانگا منڈی کا دورہ کیا اور وہاںطلبہ کو دی جانے والی فنی تعلیم کے معیار کو سراہتے ہوئے اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں