بھارت ظلم و ستم کیلئے اپنے استاد اسرائیل کی پیروی کر رہا ہے‘مو لانا اسلم صد یقی

ٹرمپ مودی گٹھ جوڑ سے خیر کی توقع خود کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے‘ رہنما پاکستان علما ء کونسل

جمعہ 25 ستمبر 2020 14:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2020ء) چیئر مین پاکستان علما ء کونسل کے معا ئو ن خصو صی مو لانا محمد اسلم صد یقی نے کہاہے کہ بھارت ظلم و ستم کیلئے اپنے استاد اسرائیل کی پیروی کر رہا ہے،کشمیریوں کے قتل عام کا خون صرف مودی کے دامن پر ہی نہیں ٹرمپ کے دامن پر بھی نظر آرہا ہے،ٹرمپ مودی گٹھ جوڑ سے خیر کی توقع خود کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

اپنیبیان میں کہاکہ مودی کی اعلانیہ جارحیت کے جواب میں کوئی امن فارمولا خود کشی کے سواکچھ نہیں ہے،عالمی برادری بھارت کا مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ ختم کرانے، بھارتی فوج کو مقبوضہ وادی سے نکالنے، میڈیا اور انٹرنیٹ پر پابندی کے خاتمہ کیلئے اپنا کردار ادا کرے، بھارت سیاسی قیدیوں کو رہا کرے اور کشمیریوں کی جان چھوڑ دے۔انہو ں نے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، ہم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، کشمیریوں کی بھارتی قبضہ کے خلاف جدوجہد اور قربانیاں رنگ لائیں گی اور کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں