-پلوامہ حملہ گھنائونی سازش ،عالمی برادری اور اقوام متحدہ نوٹس لیں : محمد جاوید قصوری

5فروری کو لاہور سمیت پورے صوبے میں یکجہتی کشمیر ڈے منایا جائے گا : امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب

اتوار 17 جنوری 2021 18:55

rلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2021ء) امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ بھارت کا پلوامہ ڈرامہ بے نقاب ہوگیا ہے۔ ہندوستان سرکار خود ہی اپنے فوجیوں کی ہلاکت میںملوث ہے۔ مودی نے پاکستان مخالف ایجنڈے کو ہوا دے کر گھنائونی سازش کا ارتکا ب کیا۔ عالمی براری اور اقوام متحدہ اس کا فوری نوٹس لیں۔

جماعت اسلامی شروع دن سے بھارتی حکومت کے ظلم وستم کے خلاف آواز اٹھارہی ہے۔ اس حوالے سے 5فروری کو لاہور سمیت پورے صوبے میں یکجہتی کشمیر ڈے منایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز منصورہ میں ذمہ داران کی لیڈر شپ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان عالمی امن کے لیے شدید خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

اس کو روکا نہ گیا تو حالات بد ترین ہوسکتے ہیں۔

انڈیا کی جانب سے کشمیر میں جو حالات پیدا کیے گئے وہ بھی سب کے سامنے ہیں۔ ایک طرف بھارت کے اندر اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ کردیا گیا تو دوسری جانب ہندوستان دہشت گردی کی سپورٹ کرکے امن کی تمام کوششوں کو سبو تاژ کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے۔ حکومت اس حوالے سے اپنی خارجہ پالیسی کو از سر نو منظم کرے اور دنیا کے سامنے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کیا جائے۔

زبانی کلامی اقدامات سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ پلوامہ حملہ بھارت کے جمہوری چہرے پر بد نما دھبہ ثابت ہوا ہے ۔ بھارتی سرکار پاکستانی دشمن میںبالکل اندھی ہوگئی ہے۔ اس سے خیر کی کوئی توقع نہیںکی جاسکتی۔ نیدر مودی اپنے مفادات کی خاطر خطے میں عدم استحکام چاہتا ہے ، اس کی تمام سازشوں کا مقصد پاک چین اقتصادی راہداری کو ناکام بنانا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں