ذ*پیپلز پارٹی آرڈیننس یافتہ حکومت کیخلاف عوام کی آواز بنے گی‘ حسن مرتضیٰ

&سلیکٹڈ ٹولہ پاکستان کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبو رہا ہے‘جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب

اتوار 19 ستمبر 2021 20:30

×لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ عوام تبدیلی کے نام پر تباہی لانے والوں کو سڑکوں پر گھسیٹیں گے،سلیکٹڈ ٹولہ پاکستان کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبو رہا ہے،عوام کی سانسیں بند ہو رہی ہیں اور وزیر اعظم غیر ملکی سیر سپاٹے پر ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں حسن مرتضی نے کہا کہ یہ عوام سے سانس لینے کا حق بھی چھین رہے ہیں،بجلی کے بلوں پر 35فیصد ٹیکس لگانے کی بجائے جہازی کابینہ کم کریں،انسانی استعمال کی ہر چیز کو عوام کی پہنچ سے دور کرنا حکمرانوں کی پہلی ترجیح ہے،غریب عوام کو پہلے ہی مہنگائی نے یرغمال بنا رکھا ہے،عوام حکمرانوں کو جاگتے سوتے بد دعائیں دیتے ہیں۔

پیپلز پارٹی آرڈیننس یافتہ حکومت کیخلاف عوام کی آواز بنے گی۔اب پیپلز پارٹی آپ کو سڑکوں،چوکوں اور گلی محلے میں نظر آئیگی،ہر عوامی ایشو پر حکومت کو ٹف ٹائم دیںگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں