لاہور: جوس بنانے والی فیکٹری میں بوائلر دھماکہ

ایک شہری جاں بحق، ایک زخمی، قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے

جمعرات 21 اکتوبر 2021 21:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2021ء) ملتان روڈ پر واقعہ اعوان ٹائون کے علاقے میں ہونے والے ایک زور دار دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز جائے وقوعہ سے دور دور تک سنائی دی۔

(جاری ہے)

دھماکے بعد جہاں فیکٹری میں آگ لگ گئی وہاں گردونواح کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے پولیس کے مطابق جمعرات کی صبح سویرے ہونے والا دھماکہ اعوان ٹائون میں واقعہ ایک جوس بنانے والی فیکٹری میں نصب بوائلر کے پھٹنے سے ہوادھماکے کے فوری بعد فیکٹری میں آگ لگ گئی جس سے 35 سالہ شبیر نامی شخص جھلس کر زخمی ہوگیا۔

دھماکے سے مچنے والی بھگدڑ کے دوران ایک راہ گیر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ دھماکے کے فوری بعد متعلقہ تھانے کی پولیس اور ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے آگ پر قابو پاتے ہوئے امدادی سرگرمیاں شروع کردی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بوائلر دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں