پیپلز پارٹی اور( ن) لیگ سیاسی جماعت نہیں مافیا ہے‘نوید شر یف

بلاول زرداری اور مریم صفدر جعلی بھڑکیں لگا کر عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے‘ابوبچا تحریک کا خاتمہ ہو چکا

منگل 26 اکتوبر 2021 11:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) پاکستان تحریک ا نصا ف کے سینئر مرکزی رہنما، ایڈوائز ٹومنسٹری اوورسیزنوید شر یف نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی اور( ن) لیگ سیاسی جماعت نہیں مافیا ہے، عمران خان ایماندار سچے پاکستانی ہیں وہ کبھی سیاسی مافیا کے سامنے کسی صورت گھٹنے نہیں ٹیکیں گے،بلاول زرداری اور مریم صفدر جعلی بھڑکیں لگا کر عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے، ابوبچا تحریک کا خاتمہ ہو چکا ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ( ن) لیگی مداریوں کا ٹولہ حکومت پربے بنیاد تنقید کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے کہ وہ کس منہ سے پی ٹی آئی کی حکومت پر بہتان تراشی کررہے ہیں، شہبازشریف اور انکے بیٹے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، شریف اور زرداری خاندان ملکی بدنامی کا باعث بنے۔انہو ں نے کہاکہ ن لیگ سیاسی جماعت نہیں بلکہ مافیا ہے مریم نواز مسلسل اخلاق سے گری ہوئی گفتگو کررہی ہے ، مریم نواز کی کوئی سیاسی تربیت نہیں ، انہوں نے کہا حکومت 5سال کی آئینی مدت پوری کرنے کے ساتھ ساتھ مہنگائی پر بھی قابو پائے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں