اینٹی کرپشن ، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ مال نے لیگی رہنما چوہدری گلزار کی رائس مل کوسیل کر دیا

چیئرمین میونسپل کمیٹی نوشہرہ ورکاں پر سیاسی اثرورسوخ ، اختیارات کے ناجائز استعمال ، ٹیکس چوری کا الزام ہے

منگل 26 اکتوبر 2021 13:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) محکمہ اینٹی کرپشن ، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ مال نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما و چیئرمین میونسپل کارپوریشن چوہدری گلزار احمد باتھ کی رائس مل کوسیل کر دیا۔چیئرمین میونسپل کمیٹی نوشہرہ ورکاں چوہدری گلزار احمد باتھ پر سیاسی اثرورسوخ ، اختیارات کے ناجائز استعمال اور ٹیکس چوری کا الزام ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق گلزار احمد باتھ نے جعلسازی سے سرکاری محصولات چھپائے ،گلزار احمد باتھ نے جان بوجھ کر انتہائی کم مل فیس اداکی ،میونسپل کارپوریشن کو جعلسازی سے کم فیس ادا کرکے بھاری نقصان پہنچایا ۔ اینٹی کرپشن کے مطابق ملزم گلزار احمد کے خلاف اینٹی کرپشن گجرانوالہ میں انکوائری چل رہی ہے۔ اینٹی کرپشن ، محکمہ مال اور میونسپل کارپوریشن نے مشترکہ آپریشن کرکے رائس مل سیل کردی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں