ڑ*لاہور،سانحہ سیالکوٹ ہجومی تشدد کی بدترین مثال ہے،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ

اتوار 5 دسمبر 2021 21:00

!لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ ہجومی تشدد کی بدترین مثال ہے ۔ بھارت میں یہ درندگی عروج پرہے اور ان کا ہدف مسلمان اور دوسری اقلیتیں ہیں ۔ لیکن سانحہ سیالکوٹ نے پوری قوم کے سرشرم سے جھکا دیئے ہیں اس سانحہ کواسلام کے ساتھ جوڑنا درست نہیں اسلام ایک دین رحمت ہے ۔

اس کوبھی دنیا میں بلاوجہ بدنام کرنے کا ذریعہ بنا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت مستقبل کے دعوے اور یقین دہانیاں کرانے سے پہلے سیالکوٹ کے ہی دو حافظ قرآن بھائی منیب اور مغیث کو اسی طریقہ تشدد کے ذریعے کرنے والوں کو کیفرکردار تک نہ پہچانے کا حساب دے۔سانحہ ساہیوال ، سانحہ ماڈل ٹائون ، سرگودھا کے نام نہاد پیر کے اپنے مریدوں کو قتل کرنے اور نور مقدم قتل جیسے مقدمات کے ذمہ داروں کو نشان عبرت نہ بنانے کے بارے میں عوام کو عتماد میں لے ۔

یہ مقدمات عدالتوں میں جانے سے پہلے ہی پولیس اور پراسیکویشن کے ہاتھوں خراب ہوچکے ہوتے ہیں ۔انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی گزارش کی ہے کہ وہ نظام عدل پر سے عوام کا اعتماد اٹھ جانے اور مقدمات میں دھرے معیار ہونے کے تاثرکا جائزہ لے کرنظام عدل کی بہتری کے ٹھوس اقدامات اٹھائیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں