کرپشن کرپشن کا شور مچانے والوں نے کرپشن کی انتہا کر دی،پنجاب اسمبلی میں آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں ، سردار عادل عمر

منگل 19 اپریل 2022 23:19

رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2022ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء امید وار نیشنل اسمبلی سردار عادل عمر نے کہا کہ پی ٹی ائی کی حکومت مسلم لیگ ن کو دیوار سے لگانے، عوام کو خون نچوڑنے اور ملک کا ستیاناس کا ٹارگٹ لیکر اقتدار میں آئی تھی، کرپشن کرپشن کا شور مچانے والوں نے کرپشن کی انتہا کر دی،پنجاب اسمبلی میں آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں ، وہ ان خیالات کا اظہار میڈیا س کر رہے تھے،انہوں نے مزید کہا کہ کہ وزیر اعلی پنجاب کے امیدوار پرویز الہٰی ہنگامہ آرائی کیلئے لوگوں کو اکستاتے رہے اور پنجاب اسمبلی کے اندر داخل خو دکرتے رہے ،پنجاب میں گزشتہ 4 سالہ دور اقتدار میں کرپشن کی انتہاء عوام ریلیف کے لیئے دہائی دیتی رہی ، میڈیا نے پرویز الہٰی کے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا، مسلم لیگ ن نے انتقام کا صفحہ پھاڑ دیا ہے، قانون اپنا راستہ خود لے گا، آئندہ آنیوالی پنجاب حکومت عوام کیلئے کام کرے گی ، ہم دعا گو ہیں اور امید کرتے ہیں حمزہ شہباز کی قیادت میں صوبے کے مسائل حل ہوں گے، اور آئندہ آنیوالی پنجاب حکومت عوام کے مسائل کے حل کو تر جہی دے گی اور خدمت کے رشتہ کو مزید مضبوط کرے گی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں