تحریک انصاف کے منحرف ارکان سے متعلق فیصلہ (کل )سنایا جائے گا

جمعرات 19 مئی 2022 23:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف سپیکر کے ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کل ( جمعہ)کے روز تین بجے سنایا جائے گا۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے خلاف سپیکر کے ریفرنس پرفیصلہ منگل کو محفوظ کیاتھا۔

(جاری ہے)

پنجاب کے وزارت اعلی کے انتخاب کے وقت تحریک انصاف کے 25 ارکان اسمبلی نے تحریک انصاف کے امیدوار کے بجائے (ن)لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت کی تھی۔الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز سپریم کورٹ کی طرف سے منحرف اراکین کے حوالے سے فیصلہ آنے پر عدالت سے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی حاصل کر کے لیے رجوع کیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں