امت مسلمہ کی پریشانیوں کا حل قرآن و سنت کے نظام کی پیروی میں ہے، حافظ ادریس

جمعہ 27 مئی 2022 22:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2022ء) مرکزی رہنما جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کی پریشانیوں کا حل قرآن و سنت کے نظام کی پیروی میں ہے۔ اس وقت مسلم ممالک کا اتحاد بے حد ضروری ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک کو سزا بھارتی کٹھ پتلی عدالت پر بدنما داغ ہے۔ سزائوںاور ظلم و تشدد سے آزادی کی تحریک میں مزید جذبہٴ حریت پیدا ہو گا۔

سزائوں سے آزادی کی تحریک کو کبھی نہیں دبایا جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حافظ ادریس نے کہا کہ یاسین ملک کی سزا پر اقوام متحدہ کی خاموشی مایوس کن ہے۔ ملک کے حکمرانوں پر سکوت بھارتی دہشت گردی کو مزید شہ دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

ملک کی خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

حکمرانوں کی آپسی لڑائیوں نے ملک کو تباہ کر دیا ہے۔ گالم گلوچ کے کلچر کو پروان چڑھایا جا رہا ہے، عوام اور ملک کی کسی کو پرواہ نہیں۔ ملک پہلے ہی مہنگائی کی دلدل میں دھنس چکا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مزید مہنگائی کا طوفان آئے گا۔ موجودہ حکمران عوام کا خون نچوڑنے کی بجائے انھیں ریلیف دیں۔انھوں نے کہا کہ سودی نظام کی وجہ سے ملک کی معیشت بری طرح تباہ ، عام آدمی دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہا ہے۔جماعت اسلامی کی جدوجہد کا مقصد ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ ہی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں