لاہور۔۔ جونیئر استاد نے تشدد کر کے ایک سینئر استاد کو زخمی کر دیا

جمعرات 28 مارچ 2024 20:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) لاہور کے نواحی علاقہ شاہدرہ میں واقع ایک سرکاری سکول میں جونیئر استاد نے تشدد کر کے ایک سینئر استاد کو زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ دونوں اساتذہ کے درمیان لڑائی کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں تاہم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے زخمی سینئر استاد کی درخواست پر حملہ آور جونئیر استاد معاذ ضیاء کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ زخمی استاد کو مقامی ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد گھر بھجوا دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں