عزت سے زندہ رہنے کیلئے غزوہ بدر جیسا جذبہ پیدا کرنا ہو گا:مولاناعبدالرئوف ملک

جمعرات 28 مارچ 2024 21:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) معروف دینی ومذہبی رہنمامولاناعبدالرئوف ملک چیئرمین متحدہ علماء کونسل نے کہا ہے کہ آج رُوئے زمین پر اذانیں، نمازیں اور قرآن پاک کی تلاوت بدر کے شہیدوں اور غازیوں کی قربانیوں کا صدقہ ہیں۔

(جاری ہے)

تاریخ عالم میں ان کی بہادری اور رسول اکرمﷺ پر جانثاری کی مثال نہیں ملتی وہ سچے عاشق رسول ؐتھے انہوں نے قیامت تک کے مسلمانوں کے لئے مثال قائم فرمادی۔

انہوں نے یوم غزہ بدر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ اگر آج عزت سے زندہ رہنا ہے تو غزوہ بدر کے شہداء اور غازیوں والا جذبہ پیدا کرنا ہو گا۔17رمضان المبارک کا دن تاریخ اسلام میں بہت اہمیت کا حامل ہے اسلام اور کفر کے درمیان یہ پہلا معرکہ تھا جس میں مٹھی بھر مسلمانوں نے مشرکین اور دشمنان اسلام کو شکست سے دوچارکردیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں