لاہور ہائیکورٹ، روڈا ایکٹ 2022 ء کیخلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں رپورٹ طلب

جمعرات 28 مارچ 2024 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ 2022 ء کیخلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں درخواست گزاروں کے بارے رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ روڈا کیس میں پیرامیٹرز طے کر چکی ہے، عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ایکوائر کی گئی اراضی درست ہے، دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزاروں کی اراضی عدالتی فیصلے کے مطابق ایکوائر کی جارہی ہے؟آئندہ سماعت پر جائزہ رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے، عدالت کے روبرو دائر درخواستوں میں موقف اپنایا گیا کہ 14 ستمبر کو نئے ترمیمی روڈا ایکٹ کو لاگو کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا،کسانوں کو روڈا اتھارٹی فصلوں کو پانی نہیں لگانے دے رہی ،درخواست گزاروں کی پانچ سو سے زائد کنال اراضی موضع کوٹلی میں ہے، عدالت عالیہ نے پنجاب حکومت کو درخواست گزاروں کی اراضی ایکوائر کرنے سے روکا تو پنجاب حکومت نے ہائیکورٹ کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا، سپریم کورٹ نے حکومت کو حاصل کی گئی اراضی پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی اور روڈا و حکومت پنجاب کو مزید ایکوائر کرنے سے روک دیا، سپریم کورٹ میں اپیل پر حتمی فیصلے سے قبل ہی اراضی ایکوائر نہیں کی جاسکتی، استدعا ہے کہ عدالت حکومت پنجاب اور روڈا کو اراضی ایکوائر کرنے سے روکنے کا حکم دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں