ملکی معیشت کی بحالی کیلئے اینٹی اسمگلنگ کریک ڈائون جاری

تا 24 مارچ کے دوران 18.14میٹرک ٹن کھاد، 26.08میٹرک ٹن چینی برآمد 288 سگریٹ کے سٹاکس،962کپڑے کے تھان اور 0.696ملی لیٹر ایرانی تیل برآمد کیا گیا

جمعہ 29 مارچ 2024 14:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) ملکی معیشت کی بحالی کے لیے اینٹی اسمگلنگ کریک ڈائون جاری ہے۔کریک ڈائون کے دوران 17تا 24مارچ کے دوران ملک بھر سے 18.14میٹرک ٹن کھاد، 26.08میٹرک ٹن چینی، 288سگریٹ کے سٹاکس،962کپڑے کے تھان اور 0.696ملی لیٹر ایرانی تیل برآمد کیا۔

(جاری ہے)

متعلقہ اداروں نے کراچی سے 100،پشاور سی65اورکوئٹہ سے 123سگریٹ کے سٹاکس برآمدکیے،پشاور سے 0.45میٹرک ٹن جبکہ کوئٹہ سی25.63میٹرک ٹن چینی برآمد کیے گئے،ملتان سے 0.008، کراچی سے 0.604، پشاور سے 0.015اور کوئٹہ سے 0.069ملی لیٹر ایرانی تیل ضبط کیا گیا۔

یکم ستمبر 2023سے اب تک ملک بھر سے 3036میٹرک ٹن کھاد،247میٹرک ٹن آٹا، 33956میٹرک ٹن چینی، 226432سگریٹ کے سٹاکس، 244578کپڑے کے تھان اور 4.094ملی لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوچکا ہے۔متعلقہ ادارے ملک کومشکل وقت سے نکالنے کے لئے اسمگلنگ کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں