ةمسلم لیگ سیاسی حقیقت ،شجاعت حسین کی قیادت میں ہمیشہ ملکی مفاد میں کردار ادا کیا ‘ شافع حسین

%حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ،جلد اچھے دن آئینگے‘ خطاب/عہدیداروں کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا

اتوار 28 اپریل 2024 18:25

/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ لاہور کی جانب سے وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی سالگرہ کی مناسبت سے مسلم لیگ ہائوس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی رہنمائوں اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ چوہدری شافع حسین نے لاہور کے جنرل سیکرٹری ندیم پہلوان اور دیگر کے ہمراہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شافع حسین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ایک خاندان ہے اور اس میںشامل تمام لوگ ایک دوسرے کی خوشی اور غمی میں شریک ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ایک سیاسی حقیقت ہے اور ہم نے ہمیشہ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں ملک و قوم کے بہترین مفاد میں کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب کی اتحادی حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہے اور ان شا اللہ جلد اچھے دن آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب نے پاکستان مسلم لیگ کو مضبوط بنانا ہے اور اپنے اتحاد کے ذریعے ہی ناقدین کو جواب دینا ہے ۔ اس موقع پر ندیم پہلوان نے چوہدری شافع حسین کو علامتی گرز بھی پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں