پنجاب اسمبلی میں قانون سازی کرکے سیکرٹری جنرل کا تقرر کر دیا گیا

عامر حبیب کو پنجاب اسمبلی کا سیکرٹری جنرل بنا دیا گیا، گریڈ 22 حاصل ہوگا

منگل 16 اپریل 2024 18:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) پنجاب اسمبلی میں قانون سازی کرکے پنجاب اسمبلی میں سیکرٹری جنرل کا تقرر کر دیا گیا۔قومی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کی طرز پر اب پنجاب اسمبلی کے سیکرٹری کا عہدہ بھی سیکرٹری جنرل کہلائے گا، موجودہ سیکرٹری پنجاب اسمبلی عامر حبیب کو پنجاب اسمبلی کا سیکرٹری جنرل بنا دیا گیا، اب ان کو گریڈ 22 حاصل ہوگا۔

(جاری ہے)

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت کمیٹی اجلاس میں رولز میں ترمیم کی منظوری دی گئی، سپیکر کی منظوری کے بعد پنجاب اسمبلی کے ایوان سے رولز میں ترمیم کی بھی منظوری کروا لی گئی، حکومتی رکن سمیع اللہ خان نے ترامیم کا بل ایوان میں پیش کیا۔پنجاب اسمبلی کے ایوان نے اسمبلی رولز میں ترمیم کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی کے عہدے کی ترمیم کی منظوری دی، قومی اسمبلی میں بھی سیکرٹری جنرل کا عہدہ نافذالعمل ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں