کمشنرلاہورمحمد علی رندھاوا کا افسران کے ہمراہ سچا سودا کا دورہ

منگل 16 اپریل 2024 18:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) بیساکھی میلے اور سکھ یاتریوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے کمشنرلاہورمحمد علی رندھاوا نے آر پی او شیخوپورہ رینج اطہر اسماعیل ، ڈی سی شیخوپورہ ڈاکٹر وقار خان،ڈی پی او شیخوپورہ زاہد مروت ودیگر افسران کے ہمراہ سچا سودا کا دورہ کیا۔ 2 ہزار 476 سکھ یاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے سچا سودا گردوارہ صاحب پہنچے ہیں۔

(جاری ہے)

سچا سودا میں سکھ یاتریوں کی مذہبی رسومات جاری ہیں اورپروگرام کے مطابق سکھ یاتری آج سچا سودا سے ننکانہ صاحب واپس روانہ ہونگے۔ کمشنر لاہور اور آر پی او شیخوپورہ نے انتظامات کا معائنہ کیا اور سکھ یاتریوں کے ہمراہ گردوارہ صاحب پر حاضری بھی دی۔ ڈی سی و ڈی پی او شیخوپورہ نے کمشنر لاہور کو سی سی ٹی وی کنٹرول روم سے مانیٹرنگ پر بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ سکھ مہمانوں کیلئے سکیورٹی اور میونسپل انتظامات تسلی بخش ہیں۔ سکھ یاتریوں کیلئے پارکنگ کا وسیع انتظام کیا گیا ہے۔ میڈیکل،ریسکیو اور اطلاعات سنٹرز بھی قائم ہیں۔ انھوں نے واضح کیا کہ تمام محکمے سچا سودا گردوراہ صاحب میں موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں