N9 مئی: خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

منگل 16 اپریل 2024 20:40

ں لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں بھی خدیجہ شاہ کے ورانٹ گرفتاری جاری کردئیے ۔

(جاری ہے)

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی عدالت نے عسکری ٹاؤر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ملزمہ کو حاضری کے لیے طلب کررکھا تھا تاہم ملزمہ عدالت پیش نہ ہوئی عدالت پیش نہ ہونے پر عدالت نے قابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کیے۔عدالت نے 17 اپریل کو خدیجہ شاہ کو پیش ہونے کا حکم دے دیا عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کا چالان گلبرگ پولیس نے درج کررکھا ہے اس سے قبل جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ورانٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے جس میں ملزمہ پیش ہوئیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں