وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی علیل گلوکار غلام عباس کے گھر آمد، دس لاکھ روپے کا چیک دیا

منگل 16 اپریل 2024 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) وزیراعلی پنجاب مریم نوازکی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر معروف گلوکار غلام عباس کے گھر پہنچ گئے۔ صوبائی وزیر صحت نے غلام عباس کو10لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلی کی طرف سے گلوکار غلام عباس کے علاج کیلئے10لاکھ روپے مالی امدادکااعلان کیا گیا تھا۔صوبائی وزیر نے وزیراعلی کی طرف سے نیک خواہشات اور جلد صحت یابی کا پیغام بھی پہنچایا جس پر غلام عباس نے وزیراعلی کا شکریہ ادا کیا۔ عمران نذیر نے کہا کہ گلو کار غلام عباس پاکستان کا ثقافتی اثاثہ ہیں۔گلوکار غلام عباس کے علاج کیلئے حکومت پنجاب بھرپور معاونت کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں