عدالت نے حلقہ پی پی 32 میں ضمنی الیکشن میں ووٹرز اور پولنگ ایجنٹس کو ہراساں کرنے کا کیس نمٹا دیا

بدھ 17 اپریل 2024 15:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الہی کے حلقہ پی پی 32 میں ضمنی الیکشن میں ووٹرز اور پولنگ ایجنٹس کو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے چودھری پرویز الہی کی درخواست پر بدھ کو سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل پیش ہوئے ۔ عدالت نے دائر درخواست الیکشن کمیشن کو بھجواتے ہوئے درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی اور کیس نمٹا دیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں