لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے بورڈ آف گورنز کا 73واں اجلاس

بجٹ ،ترقیاتی سکیموں کی منظوری، ادب وثقافت کے فروغ کے لئے کمیٹیاں تشکیل

بدھ 17 اپریل 2024 17:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے بورڈ آف گورنز کا 73واں اجلاس ہوا۔چیئرمین بورڈ آف گورنز لاہور آرٹس کونسل الحمراء رضی احمد نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں بجٹ اور ترقیاتی سکیموں کی منظوری کے ساتھ ساتھ ادب وثقافت کے فروغ کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔چیئرمین بورڈ آف گورنز رضی احمد نے اس موقع پر کہا کہ بورڈ ممبران کا ویژن اور آراء ادبی وثقافتی ترقی کے لئے بے حد حوصلہ افزائی کا موجب ہے،اجلاس میں موجود ممبران کی ذاتی دلچسپی،عملی تعاون اور محققانہ صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا،اجلاس میں نئے سلسلے فرینڈ آف الحمراء کی بھی منظوری دی گئی جس کے تحت تہذیبی و تمدنی ترقی کے نئے دروازے کھلے گے۔

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء طارق علی بسرا نے کہا کہ مستقبل کے لئے ترتیب گیا لا ئحہ عمل اقدار وروایات کے حسن میں اضافہ کا باعث ہوگا، اجلاس میں طے ہونے والے اُمور کو عملی شکل میں لانے کے لئے تمام دستیاب وسائل برئوے کار لائیں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فنکاروں کی فلاح و بہبود کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا ۔اجلا س میں سلیمہ ہاشمی، قدسیہ رحیم، عباس تابش، حماد غزنوی، صوفیہ بیدار، شاہد ندیم،پروفیسر ڈاکٹر نیلم ناز، سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب سلیم دانیال گیلانی ،جی ایم پی ٹی وی سیف الدین ،پرنسپل کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن پی یو سمیرا جواد ،ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء طارق علی بسرا نے شرکت کی۔

اجلاس میں موجود تمام ممبران نے اُمید ظاہر کی کہ یہاں طے پانے والے اُمور کے پایہ تکمیل تک پہنچنے کے بعد ہماری ادبی وثقافتی روایات کی ترویج و ترقی میں مدد ملے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں