لیسکو فنکشنل ہیڈز کا اجلاس،چیف ایگزیکٹو کی صارفین کو درپیش مشکلات کے فوری حل کے لیے اقدامات کی ہدایت

منگل 30 اپریل 2024 16:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس لیسکو ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا جس میں تمام فنکشنل ہیڈز سمیت جی ایم ٹیکنیکل عامر یاسین، چیف فنانس آفیسر بشری عمران، ڈائریکٹر کسٹمر سروسزسرور مغل، ڈائریکٹر ہیومن ریسورس ہما چیمہ، چیف انجینئر مٹیریل منیجمنٹ رمضان بٹ، ڈی جی امپلیمنٹیشن طارق عثمان،چیف انجینئر پی ایم یوطاہر میو،چیف انجینئر پی آئی یو اعجاز بھٹی نے شرکت کیے۔

(جاری ہے)

ترجمان لیسکو کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو نے ملازمین کے تحفظ اور فلاح و بہبود سے متعلق کئے جانے والے اقداما ت کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ صارفین کو درپیش مشکلات کے فوری حل کے لیے اقدامات کیے جائیں، خاص طور پر اے ایم آئی میٹرز اور دیگر سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گرمی میں اضافے سے قبل ہی مرمت کاکام مکمل کرلیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں