سپریم کورٹ نے لیز اراضی پر قبضے کیخلاف درخواست گزار کو وکیل کرنے کا موقع دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

بدھ 17 اپریل 2024 17:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) سپریم کورٹ نے لیز اراضی پر رشتہ داروں کی جانب سے قبضہ کیخلاف اپیل پر درخواست گزار کو وکیل کرنے کا موقع دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی،سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بینچ نے لاہور رجسٹری میں سماعت کی،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سال 2014 میں اپیل سماعت کے بعد آج مقرر ہوئی مگر آپ پھر وقت لینے آگئے ہیں،اگر وقت دیا تو پھر اسی طرح مزید دس سال گزر جائیں گے،اس اپیل میں پہلے ہی پانچ اپیل کنندگان اوپر جا چکے ہیں،آپ اس کیس کو ہائیکورٹ سے بھی ہار چکے ہیں،جب اپیل کی سماعت ہوگی تو عدالت اپنا فیصلہ سنائے گی،اپیل کنندہ نے موقف اپنایا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کی بارہ کینال لیز کردہ اراضی محکمہ خوراک کو کرایہ پر دی،ہماری لیز کردہ اراضی پر سگے چچا نے قبضہ کرلیا،لیزشدہ اراضی کے کرائے اور قبضے کی واپسی کیلئے 1990 میں ہائیکورٹ سے رجوع کیا،سال 2014 میں ہائیکورٹ نے ہماری درخواست مسترد کی جس کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں