ریلوے افسران کا دوران ڈیوٹی وفات پانے والے کنڈیکٹر گارڈ مزمل خان کے گھر جاکر اظہار تعزیت

بدھ 17 اپریل 2024 17:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ریلوے افسران نے بدھ کو دوران ڈیویٹی وفات پانے والے کنڈیکٹر گارڈ مزمل خان کے گھر جاکر تعزیت کا اظہار کیا۔ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویزعامر علی بلوچ اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد حنیف گل کی خصوصی ہدایت پر ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر ناصر نذیر اور ڈویژنل پرسانل آفیسر سید محمد علی ذیشان زیدی دوران ڈیوٹی ملت ایکسپریس میں وفات پانے والے کنڈیکٹر گارڈ کے گھر تعزیت کیلئے گئے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ آپریٹنگ آفیسر فیصل آباد طارق نزیذ کے علاوہ دیگر سٹاف بھی افسران کے ہمراہ موجود تھا۔ سی ای او پاکستان ریلوے اور ڈی ایس ریلوے لاہور کی جانب سے مرحوم کی فیملی کی مالی امداد بھی کی گئی، افسران نے مرحوم کی اچانک وفات کے حوالے سے گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعا بھی کی۔

(جاری ہے)

واضح رہے وفات پانے والے کنڈیکٹر گارڈ ملت ایکسپریس ٹرین میں فیصل آباد سے خانپور تک ڈیوٹی پر مامور تھے جو دوران سفر طبیعت خراب ہونے پر خالق حقیقی سے جا ملے۔

اس موقع پر سی ای او پاکستان ریلوے اور ڈی ایس ریلوے لاہور نے کہا کہ محکمے کا ہر ملازم ریلوے کو رواں دواں رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے اور محکمے میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے تاہم پرائم منسٹر پیکج کے تحت مرحوم کے ایک بچے کو ریلوے میں نوکری دی جائے گی جبکہ مرحوم کی پنشن اور دیگر معاملات کو بھی حکومتی پالیسی کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں