ضمنی انتخابات،انٹرمیڈیٹ کے 2پیپرز کی متبادل تاریخوں کا اعلان

بدھ 17 اپریل 2024 18:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات کی وجہ سے انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز کی متبادل تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

انٹرمیڈیٹ کا کیمسٹری کا پیپر20 اور انگریزی کا پیپر22 اپریل کو شیڈول تھا جو کہ اب 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن کی وجہ سے ملتوی کیے گئے ہیں۔لاہور بورڈ نے ضمنی الیکشن کے باعث انٹرمیڈیٹ کے ملتوی ہونے والے 2 پیپرز کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لاہور بورڈ کا کیمسٹری کا پیپر23 مئی اور انگریزی کا پیپر25 مئی کو لیا جائے گا جبکہ امیدوار پرانے سینٹرز اور پرانے رول نمبرز کے ساتھ امتحانات میں شرکت کر سکیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں