سیکرٹری زکو ة و عشر پنجاب میاں ابرار احمد کی زیر صدارت زکو ةو عشر کونسل کا 30واں اجلاس

مستحق طلبا و طالبات کو تعلیمی وظائف(جنرل)کی مد میں 10کروڑ 84لاکھ 38ہزار روپے کی منظوری

بدھ 17 اپریل 2024 18:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) سیکرٹری زکو ة و عشر پنجاب میاں ابرار احمد کی زیر صدارت زکو و عشر کونسل پنجاب کا30واں اجلاس منعقد ہوا۔ ایڈمنسٹریٹر زکو و عشر پنجاب محمداسلم رامے نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں پنجاب بھر کے 36اضلاع کی302تعلیمی ادارہ جات کی12840مستحق طلبا و طالبات کو تعلیمی وظائف (جنرل)کی مد میں 10کروڑ 84لاکھ38ہزار روپے کی منظوری دی گئی اور اسی طرح 28اضلاع کی148دینی مدارس کی12147مستحق طلبا و طالبات کو8کروڑ65 لاکھ94ہزار روپے کی بھی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی محمد انصرام الٰہی ،محکمہ ہائیر ایجوکیشن سے محمد مرتضی،ڈپٹی سیکرٹری محکمہ انڈسٹری،کامرس اینڈ انوسٹمنٹ واجد علی،ڈپٹی سیکرٹری بجٹ اینڈ اکائونٹس،محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سے اعجاز حسین،محکمہ خزانہ کے سیکشن افسیر فیصل بلال،محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی محترمہ لبنی جبین،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال اور کونسل کے غیر سرکاری ممبران محمد یوسف خان اور محترمہ ڈاکٹر ممتاز اختر نے بھی شرکت کی۔کونسل کا اجلاس دعائے خیر کے بعد اختتام پزیر ہوا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں