چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد کا

پسرور میں اڑھائی سالہ بچی سے مبینہ ذیادتی کے بعد قتل کے واقعہ کا نوٹس

بدھ 17 اپریل 2024 19:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) چیئرپرسن سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو سیالکوٹ کی ٹیم کو مقتولہ بچی کے لواحقین سے رابطہ کی ہدایت کی۔اس حوالے سے چیئرپرسن سارہ احمدنے کہا کہ پسرور میں اڑھائی سالہ بچی سے مبینہ ذیادتی کے بعد قتل کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اڑھائی سالہ بچی عید کے روز لاپتہ ہوئی۔

(جاری ہے)

کمسن بچی گھر سے دکان پر چیز لینے گئی اور واپس نہ آ سکی۔اس حوالے سے پولیس نے بچی کی گمشدگی کی ایف آئی آر درج کرنے کے بعد بچی کی لاش کھیتوں سے برآمد کی جبکہ پولیس نے مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔اس حوالے سے چیئرپرسن سارہ احمد نے مزیدبتایا ہے کہ مقتولہ بچی کے لواحقین کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں