پنجاب میں پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی، تجاویز طلب

بدھ 17 اپریل 2024 20:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع کی صدارت اور تنظیم نو کے لئے پنجاب کی قیادت سے تجاویز مانگ لیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے لاہور کی قیادت کے لئے مختلف ناموں پر غور شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

لاہور کی قیادت کے لئے اوپن ہاؤس بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی لاہور کی قیادت کے لئے اوپن ہاؤس سے تجاویز لی جائیں گی، لاہور کی قیادت کے لئے مختلف نام اوپن ہاؤس میں رکھے جائیں گے، اوپن ہاؤس کی جانب سے تجویر کردہ نام پیپلز پارٹی کی قیادت کو بھیجے جائیں گے جو حتمی فیصلہ کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں