لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء میں مجوزہ ترامیم کے جائزہ کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے گی
بدھ 17 اپریل 2024 21:08
(جاری ہے)
اجلاس کے دیگر شرکاء میں صوبائی وزیر برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس ملک صہیب احمد بھرتھ، وزیر برائے لوکل گورنمنٹ ذیشان رفیق اور وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹری صاحبان شامل تھے۔
اجلاس میں پانچ نکاتی ایجنڈہ زیر بحث لایا گیا جس میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022میں ترامیم ،ایڈمنسٹریٹرز کی تقرری،سیمنٹ فیکٹریوں کے قیام کی منظوری ،روای اربن ڈویلپمنٹ بورڈ کے لیے دو تکنیکی ماہرین اور لاہور گیریڑن یونیورسٹی اور ایمپیریل کالج آف بزنس سٹڈیز میں وائس چانسلر اور ریکٹر کے لیے نامزدگیوں کی منظوری شامل تھی۔ مجتبی شجاع الرحمان کا کہنا تھا کہ پانی کی کمی کے پیش نظر فزیبیلٹی سٹڈی کے بغیر سیمنٹ پلانٹس میں غیر ضروری توسیع یا نئی سیمنٹ فیکٹریوں کے قیام کی منظوری نہیں دی جا سکتی۔ سیمنٹ پلانٹس کی منظوری کے لیے کمیٹی کے ممبران بذات خود سائٹس کا معائنہ کریں گے۔ محکمہ ایری گیشن منظور شدہ سیمنٹ فیکٹریوں میں پانی کی مقررہ مقدار سے زیادہ استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائے۔ صوبائی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ ذیشان رفیق کے مطابق لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022میں ترامیم کا مقصد ایکٹ میں موجودسقم دور کرنا اور اسے موثر بنانا ہے۔ ملک صہیب احمد بھرتھ نے سیمنٹ پلانٹس کے لائیو سٹاک اور اینوائر منٹ پر اثرات کے پیش نظر پلانٹس کی تنصیب سے تمام متعلقہ محکموں کلیرنس کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صنعتوں کے قیام سے قبل متعلقہ محکموں سے کلیئرنس کا مقصد صنعت کاری پر پابندی نہیں بلکہ قدرتی ماحول اور لائیو سٹاک کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی کے لیے صنعت کاری کا فروغ ضروری ہے تاہم صوبے میں صرف انھیں صنعتوں کے قیام کی اجازت دی جائے گی جو تمام قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں گی۔ اجلاس میں گیریڑن یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے لیے ہلال امتیاز میجر جنرل خلیل ڈار اور ایمپیریل کالج آف بزنس سٹڈیز کی ریکٹر کے لیے ڈاکٹر طاہرہ عزیز کے ناموں کی منظوری دی گئی۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پنجاب یونیورسٹی میں انسٹیٹیوٹ آف انرجی اینڈ انوائرنمنٹل انجینئرنگ کے زیرا ہتمام سیمینار
چیئر مین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے ڈائریکٹر آغاز سحر گرین کمیونٹی پاکستان کی ملاقات
منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر عملہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دیں
حکومت پنجاب چائلڈ لیبر کے خاتمے اورجبری مشقت کی روک تھام کے حوالے سے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ، رمیش ..
تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرکے تعلیمی محرومیوں کا ازالہ کریں گے،رانا سکندر حیات
با اختیار پاکستان کیلئے کارکنوں کو بااختیار بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، ابراہیم حسن مراد
چہروں کی بجائے نظام کی تبدیلی ہی عوام کے مسائل کا حل ہے ‘ جے یو آئی
پاکستانی عوام کسی صورت بھی اب غلامی قبول نہیں کرے گی:فرخ جاوید مون
لاہور ہائیکورٹ نے پی پی 161میں دوبارہ گنتی کرانے کا نوٹس کالعدم قرار دے دیا
وزیر داخلہ محسن نقوی کا نادرا سنٹر کینٹ کا دورہ، انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت
پنجاب میں انٹیگریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم کے نفاذ کا اصولی فیصلہ
دینی مدارس کا وجود راحت دارین کا سبب ہی: مولانا قاری اعظم حسین
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مزدور کی کم از کم تنخواہ 60000/-روپے قانونی طور پر مقرر کی جانی چاہئے،علماء مشائخ
-
وزیراعلی سندھ نے پرائمری اسکولوں کو بتدریج پوسٹ پرائمری اسکولوں میں اپ گریڈ کرنے کی پالیسی کی منظوری دیدی
-
وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) کا دورہ، یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی
-
میئر کراچی کی 25افسران کو محکمہ انفورسمنٹ اینڈ امپلی مینٹیشن کے ایم سی میں بطور انسپکٹر تعینات کرنے کی منظوری
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
تیزاب پھینکنے کا الزام، شہزاد اکبر کی حکومت پاکستان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی تیاری
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1ارب ڈالر موصول ، ترجمان کی تصدیق
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
علی امین گنڈا پور کے گوشواروں میں غلط بیانی کا معاملہ
-
رانا ثناءاللہ کو وزیرِاعظم کا مشیر برائے سیاسی وعوامی اُمور تعینات کردیا گیا