ج*پنجاب کے ہسپتالوں میں انجیوگرافی کی سہولیات آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ

ش*13ہسپتالوں میں نجی کمپنی اینجیوگرافی اور انجیوپلاسٹی کی خدمات فراہم کرے گی

بدھ 17 اپریل 2024 22:05

zلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) پنجاب کے ہسپتالوں میں انجیوگرافی کی سہولیات آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ محکمہ صحت پنجاب نے طبی سروسز آئوٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد 13ہسپتالوں میں نجی کمپنی اینجیوگرافی اور انجیوپلاسٹی کی خدمات فراہم کرے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق نجی کمپنی اپنی مشینیں نصب کرے گی اور ہرطبی پروسیجرپر چارجز وصول کرے گی۔

(جاری ہے)

دستاویزات کے مطابق انجیوگرافی 11,750، انجیوپلاسٹی کے 15,750روپے وصول کیے جائیں گے۔ انجیوگرافی اور انجیوپلاسٹی کے لیے سامان اور رقم حکومت ادا کرے گی جبکہ نجی کمپنی ہسپتالوں میں ماہانہ 4800 انجیوگرافی کی سہولت فراہم کرے گی۔لاہور کے تین ہسپتالوں میں انجیوگرافی مشینیں کام کریں گی،علاوہ ازیں مشینیں سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، ساہیوال سمیت دیگر شہروں میں نصب ہوں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں