جنگلی جانوروں و پرندوں کاکاروبار کرنے والوں کو جلد لائسنس بنوانے کی ہدایت

جمعرات 18 اپریل 2024 14:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ڈائریکٹر جنرل وائلڈلائف اینڈ پارکس پنجاب مدثر ریاض ملک نے صوبہ بھر میں بغیر لائسنس جنگلی جانوروں و پرندوں کا غیرقانونی کاروبار کرنےوالوں کو متنبہ کیاہے۔ ترجمان محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق محکمہ نے صوبہ بھر میں بغیر لائسنس جنگلی جانوروں و پرندوں کاغیرقانونی کاروبار کرنےوالوں کو خبر دار کیا ہے کہ وہ 26اپریل 2024 تک اپنے ڈیلر لائسنس مروجہ قواعد و ضوابط کی روشنی میں بنوائیں بصورت خلاف ورزی سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جو قید ،جرمانہ و مال ضبطگی کی صورت میں ہوسکتی ہے ۔

ڈائریکٹر جنرل نے تمام وائلڈلائف افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ لائسنس بنوانے اور تجدید کروانے کےلئے آنےوالے ڈیلرز حضرات سے مکمل تعاون کریں تاہم لائسنس بنوانے کی مقررہ ڈیڈ لائن کے بعد جنگلی جانوروں و پرندوں کا ناجائز کاروبار کرنےوالوں کےخلاف قانونی شکنجہ سخت کردیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ نے ڈیلرلائسنس کی فیس جانوروں و پرندوں (کیپٹوبریڈ ایگزاٹک) کےلئے مبلغ 50 ہزاروپے جبکہ پرندوں (کیپٹو بریڈ ایگزاٹک)کےلئے مبلغ 30 ہزار روپے مقرر کررکھی ہے ۔

ڈی جی وائلڈلائف نے کہا ہے کہ قانونی کارروائی سے بچنے کےلئے ڈیلر حضرات فورا ًاپنے لائسنس بنوائیں اور لائسنس کی بابت مزید معلومات و رہنمائی کےلئے صدر دفتر لاہور میں 042-99212384پررابطہ کریں ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ جنگلی حیات کو تحفظ فراہم کرنے کےلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے لیکن اس ضمن میں ہم سب کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں