رہنما پیپلز پارٹی آصفہ بھٹو زرداری کے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے پرمسیحی برادری کا جشن

جمعرات 18 اپریل 2024 15:25

رہنما پیپلز پارٹی آصفہ بھٹو زرداری  کے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے پرمسیحی برادری کا جشن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) رہنما پیپلز پارٹی آصفہ بھٹو زرداری کے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے کی خوشی میں مریم کالونی میں مسیحی برادری نے جشن منایا۔

(جاری ہے)

ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق نائب صدر پیپلزپارٹی مینارٹی ونگ پنجاب ایڈون سہوترا کی رہائش گاہ پر جیالوں نے تقریب میں کیک کاٹا جس میں ایڈون سہوترا کی والدہ ،صاحبزادی اور بھائیوں نے خصوصی شرکت کی ۔ تقریب میں عاصم عدنان، ولید تبسم ،کامران بابو ڈار، پاسٹر امتیاز ،پاسٹر صابر اور دیگر کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں