پاکستان میں قادیانیت نوازی کسی صورت برداشت نہیں:متحدہ علما کونسل

جمعرات 18 اپریل 2024 20:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) متحدہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی،سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر ملک محمد سلیم،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،مولانا محمد راغب حسین نعیمی ،مولاناعبدالغفار روپڑی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں قادیانیت نوازی کسی صورت برداشت نہیں،ملک میں قادیانیت کی تبلیغ کی اجازت دینا اسلام اور پاکستان کے آئین سے کھلم کھلا بغاوت ہے، قانون تحفظ ناموس رسالت ؐکے خلاف اندرونی و بیرونی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہمارے پیارے آقا حضرت محمد ﷺاللہ کے آخری نبیؐ اور رسول ہیں۔آپﷺ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔کوئی بھی شخص اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک حضور سرور کائنات حضرت محمد ﷺ سے دنیا جہان کی ہر چیز ، اپنے ماں باپ ، اولاد ، مال و دولت حتیٰ کہ اپنی جان سے بڑھ کر محبت نہ کرے۔قادیانی ختم نبوتؐ کے منکر اور دائرہ اسلام سے خارج اور کافر ہیںہر مسلمان ختم نبوت ؐ کہ پہریدار ہے تحفظ ختم نبوت ؐ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں