الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر محکمہ زراعت کے ملازم کو نوٹس جاری کر دیا

جمعرات 18 اپریل 2024 20:54

ٰلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر قصور نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر محکمہ زراعت کے بیلدار محمود علی کو نوٹس جاری کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق محکمہ زراعت کے بیلدار محمود علی نے حلقہ این اے 132 قصور کے امیدوار کی انتخابی مہم میں حصہ لیا۔بیلدار محمود علی کو آج ( جمعہ)ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر قصور کے روبرو وضاحت کیلئے پیش ہونے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں