پٹرول ڈلوا کرفرارہونے والی گاڑی پرگارڈ کی فائرنگ ،2راہگیرخواتین زخمی

جمعرات 18 اپریل 2024 20:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) پیٹرول ڈلوا کرفرارہونے والی گاڑی پرگارڈ کی فائرنگ سے دوراہگیرخواتین زخمی ہوگئیں۔

(جاری ہے)

گارڈن ٹائون میں واقع پیٹرول پمپ پرنوسربازوں نے گاڑی میں فیول ٹینک فل کروایا،پیٹرول کی رقم دیے بغیرہی نوسربازوں نے گاڑی بھگادی جس پر گارڈ نے فائرنگ کردی،گاڑی سوارنوسرباز بچ نکلے تاہم دو راہگیر خواتین گولیوں کی زد میں آگئیںجنہیں سروسز ہسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس نے گارڈ کوحراست میں لے لیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں