وزیراعلیٰ پنجاب نے نارووال میں گاڑی کی ٹکر سے بچے کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے، عظمی بخاری

جمعرات 18 اپریل 2024 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نے کہاہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے نارووال میں گاڑی کی ٹکر سے بچے کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے فوری کارروائی کرنے ، گاڑی کی نشاندہی اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں