پنجاب پولیس کے کرپٹ افسران کیخلاف گھیرا تنگ ، سخت کارروائی کا فیصلہ

سپیشل برانچ ودیگر خفیہ ادارے ایس ایچ اوز سے آر پی اوز رینک کے افسران کی ورکنگ رپورٹس تیار کرینگے

جمعرات 18 اپریل 2024 21:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر پنجاب پولیس کے کرپٹ افسران کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے سخت احتساب کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں فیلڈ افسران کی کارکردگی رپورٹس مرتب ہوں گی۔ سپیشل برانچ ودیگر خفیہ ادارے رپورٹس مرتب کرکے بھجوائیں گے۔

ایس ایچ اوز سے آر پی اوز رینک کے افسران کی ورکنگ رپورٹس تیار ہوں گی۔

(جاری ہے)

افسران کی کرپشن، پبلک ڈیلنگ،اخلاقیات ودیگر پہلوں کو نمایاں کیا جائے گا۔ کرپٹ افسران کو فیلڈ سے ہٹا کر آئندہ اہم سیٹوں پر تعینات نہیں کیا جائے گا ۔ پولیس حکام کے مطابق اس سے قبل ڈی ایس پیز کی کیٹگری تیار کی جاتی ہیں، اے کیٹگری کے ڈی ایس پیز کو سرکلز میں تعینات کیا جاتا ہے ،بی اور سی کیٹگری کے افسران کو سکیورٹی یونٹس میں تعینات کیا جاتا ہے۔ سپیشل برانچ ودیگر خفیہ اداروں نیرپورٹس کی تیاری شروع کر دی ہے۔رپورٹس موصول ہونے پرافسران کی تعیناتی بارے کیٹگریز بنائی جائیں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں