پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، وفاقی حکومت سمیت دیگر سے جواب طلب

جمعرات 18 اپریل 2024 21:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر سے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے موقف اپنایا کہ حکومت پنجاب نے پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، پٹرول کی قیمت میں چار روپے اور ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپے تک اضافہ کیا ہے، بین الاقوامی مارکیٹ میںپیٹرولیم کی مصنوعات مستحکم ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو جائے گا، عدالت پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کا حکم دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں