رمضان شوگر مل کیس،حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور

شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین نے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی، سماعت 6جون تک ملتوی

جمعہ 19 اپریل 2024 13:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی رمضان شوگر مل کیس میں ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔لاہور کی احتساب عدالت میں وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے و سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر مل ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج ندیم گلزار نے ریفرنس پر سماعت کی، عدالت میں شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین نے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔

دوسری جانب حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست کی گئی جس میں موقف اپنایا گیا کہ سابق وزیراعلی پنجاب کی طبیعت ناساز ہے جس کے باعث وہ پیش نہیں ہو سکتے۔بعد ازاں لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 6 جون تک ملتوی کردی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں