حکومت کو چینی کی برآمد کے حوالے سے جلد از جلد کوئی فیصلہ لینا چاہیے ‘ شوگر ملز ایسوسی ایشن

حکومت کو اضافی چینی کی برآمد کے حوالے سے ایک موثر اور مستقل پالیسی بنانی چاہیے‘ترجمان

اتوار 28 اپریل 2024 20:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) پاکستان شوگر ملز ایسوایشن (پنجاب زون) کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت کو چینی کی برآمد کے حوالے سے جلد از جلد کوئی فیصلہ لینا چاہیے ۔ ترجمان نے کہا کہ حکومت کو اضافی چینی کی برآمد کے حوالے سے ایک موثر اور مستقل پالیسی بنانی چاہیے ۔

(جاری ہے)

حکومت کے ساتھ بارہا میٹنگز میں یہ بات ان کے علم میں لائی گئی ہے کہ شوگر ملوں کے پاس اس وقت 15 لاکھ ٹن اضافی چینی کا اسٹاک موجود ہے، جب سے حکومت کے ساتھ مذاکرات ہو رہے ہیں اگر تب برآمدکی اجازت دے دی جاتی تو تب انٹرنیشنل مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں 700 ڈالر فی ٹن سے اوپرتھیں۔

ترجمان نے کہا کہ جو وقت گزرنے کے ساتھ 553 ڈالر فی ٹن تک گر چکی ہیں جس سے ملک کیلئیزیادہ زرمبادلہ حاصل کرنے کے مواقع کم ہو رہے ہیں۔اگلے سال بھی کسانوں کا 20 فیصد زائد رقبے پر گنا کاشت کرنے کا رجحان ہے جس سے چینی بھی زیادہ بنے گی، شوگر انڈسٹری بغیر کسی سبسڈی کے اضافی چینی برآمد کر سکتی ہے اور ملک کیلئے کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں