عون چوہدری نے حلقہ این اے 128سے کامیابی کیخلاف درخواست پر سمعات 7مئی تک ملتوی

جمعرات 2 مئی 2024 17:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے استحکام پارٹی کے رہنما عون چوہدری کی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128سے کامیابی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کے وکیل کو تیاری کے لئے مہلت دے دی۔ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے راجہ سلمان اکرم ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں مدمقابل امیدوار عون چوہدری کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ اس درخواست کیلئے ان کا ابھی تقرر ہوا ہے اس لیے انہیں تیاری کیلئے وقت دیا جائے۔عدالت نے استدعا منظور کر لی اور درخواست پر کارروائی 7مئی تک ملتوی کر دی ۔درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ ریٹرننگ افسر نے نتائج مرتب کرنے کے وقت میں اس عمل میں شامل نہیں ہونے دیا۔درخواست میں بتایا گیا کہ فارم 45 کے مطابق سلمان اکرم راجہ جیت چکے تھے لیکن ریٹرننگ افسر کی جانب سے نتائج تبدیل کئے گئی. درخواست میں استدعا کی گئی کہ عون چوہدری کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں