پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی آگاہی سیمینار، "ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن"و "کرائم سٹاپر سروس" بارے بتایا گیا

جمعہ 3 مئی 2024 09:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2024ء) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے نجی یونیورسٹی میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان کے مطابق سیمینار میں "ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن"ویمن سیفٹی ایپ" اور "کرائم سٹاپر سروس" بارے بتایا گیا۔ نجی یونیورسٹی طلبا وطالبات نے پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن، ویمن سیفٹی ایپ اور کرائم سٹاپر سروس کی ورکنگ میں گہری دلچسپی لی۔

چیف لا آفیسر ظفر جاوید ملک اور انچارج ورچوئل وویمن پولیس سٹیشن اقصی فیاض نے سیف سٹی کی فراہم کردہ سروسز بارے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

سیمینار میں "کرائم سٹاپر" نمبر پر جرائم کی خفیہ اطلاع دینے کے طریقہ کار بارے بھی بتایا گیا۔اسی طرح پنجاب پولیس کے جرائم کی سرکوبی کیلئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال اورویمن سیفٹی ایپ میں خواتین کیلئے مزید نئے فیچرز متعارف کروائے گئے،شہری جرائم کی خفیہ اطلاع دینے کیلئے کرائم سٹاپرز نمبر 033-SAFECITY یعنی 03372332489 پر کال کریں۔

سیف سٹی ویب سائٹ www.psca.gop.pk پر بھی تصویری یا ویڈیو شواہد کیساتھ خفیہ معلومات دی جاسکتی ہیں۔ سیف سٹی کرائم سٹاپر سروس پر رابطہ کرنے والوں کی شناخت کسی صورت ظاہر نہیں ہوتی،خواتین بروقت امداد اور معلومات کے حصول کیلئے ویمن سیفٹی ایپ انسٹال کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں