ِپاک ترکی تجارتی حجم 5 ارب ڈالر بڑھانے سے ملکی صنعتی شعبہ ترقی کرے گا، راجہ راحیل اشفاق

بدھ 22 مئی 2024 22:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) راجہ راحیل اشفاق ،چیئرمین پاکستان اسٹیل آئرن ایسوی ایشن و کنوینر وفاقی چیمبر آئرن اینڈ اسٹیل افیئرزنے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی طرف سے ترکی کے ساتھ آئندہ تین برسوں میںتجارتی حجم کو5ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تجارت کو5ارب ڈالرسالانہ تک بڑھانے سمیت اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے سے ملکی صنعتی شعبہ ترقی کرے گا وزیراعظم نے ترک وزیرخارجہ سے ملاقات کے دوران ترک کمپنیوں کو پاکستان میں صنعتیں منتقل کرنے کی بھی دعوت دی ہے۔

پاکستان اور ترکی برادر اسلامی ممالک ہیں پاکستان ترکی کی تیز رفتار اقتصادی ، معاشی ترقی سے استفادہ حاصل کرکے خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے آئرن و سٹیل ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راجہ راحیل اشفاق نے کہا کہپاکستان اور ترکی کے درمیان 12اگست2022ء کوسامان تجارت کے معاہدی/تجارتی معاہدوں پر دستخط ایک اہم پیش رفت ہے ۔

پاکستان میں دوست ممالک کی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے خصوصی سرمایہ کاری کونسل کا قیام ایک اہم اقدام ہے جس سے دوست ممالک کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کیا جارہا ہے ۔پاکستان میں خاص طور پرزرعی مشینری ،آلات،اور بڑے پیمانے پر کارپوریٹ فارمنگ میں ترکیہ کی سرمایہ کاری کے امکانات میں اضافہ ہوا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان تجارت،سرمایہ کاری،ٹیکنالوجی میں باہمی تعاون مضبوط ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان ترکی میں باہمی شراکت داری کو مزید متحرک کرنے سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں