شوبز انڈسٹری میں معیاری کام کی بدولت نام بنانے کا عزم ہے،کرن چوہدری

دولت اور شہرت کی خاطر حد سے بڑنا مناسب نہیں سوچ سمجھ کر کام کر رہی ہوں،اداکارہ کی گفتگو

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 27 مئی 2019 14:49

شوبز انڈسٹری میں معیاری کام کی بدولت نام بنانے کا عزم ہے،کرن چوہدری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2019ء،نمائندہ خصوصی،بائواصغر) شوبز انڈسٹری میں معیاری کام کی بدولت نام بنانے کا عزم ہے سفارش یا فحاشی کا سہارا لے کر کام نہیں کرنا چاہتی ان خیالات کا اظہار سٹیج کی معروف اداکارہ کرن چوہدری نے گزشتہ روز اپنے ایک انٹر ویو میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دولت اور شہرت کی خاطر حد سے بڑنا مناسب نہیں سوچ سمجھ کر کام کر رہی ہوں،ایک سوال کے جواب میں کرن چوہدری نے کہا کہ پنجاب کے مختلف تھیٹروں میں اپنی فنی صلاحیتوں کا لوہا منواں چکی ہوں اور سب سے زیادہ کام گوجرانوالہ میں کیا ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ سٹیج کے ساتھ ساتھ اب فلموں میں بھی کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں جسے ہی معیاری پروجیکٹ کی فلم میں کام کی آفر ہوئی ضرور فلم سائن کرونگی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں