لوگ میرے چھوٹے بیٹے کو میرے ساتھ گاتا دیکھنا چاہتے ہیں :گلوکارعارف لوہار

منگل 16 اپریل 2024 22:57

لوگ میرے چھوٹے بیٹے کو میرے ساتھ گاتا دیکھنا چاہتے ہیں :گلوکارعارف لوہار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) معروف پنجابی لوک گلوکار عارف لوہار کا کہنا ہے کہ اب لوگ میرے ساتھ میرے چھوٹے بیٹے عالم لوہار کو اسٹیج پر میرے ساتھ پرفارم کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

عارف لوہار نے حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ اب لوگ مجھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنے ساتھ اسٹیج پر بچوں ساتھ لاوں خاص طور پر سب سے چھوٹے بیٹے عالم لوہار کو لوگ بہت پسند کرتے ہیں۔

دوسری جانب، عارف لوہار کے مشہور بیٹے عالم لوہار نے والد کے ساتھ اسٹیج پر گانا گانے کے تجربے کے بارے میں بات کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاپا نے کبھی ہمیں اپنے ساتھ گانے کے لیے نہیں کہا بلکہ ہمیں صرف ان کے ساتھ کنسرٹس میں جانے کا شوق تھا کیونکہ ہم خود موسیقی کی طرف مائل تھے اور اسی لیے ہم ہمیشہ ان کے ساتھ جاتے تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں